سیکرٹری آرکائیوز پنجاب عائشہ حمید کافیصل آباد کا دورہ

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی کا سبق باربار دہرانے کی ضرورت ہے عائشہ حمید
فیصل آباد (یو این پی)سیکرٹری آرکائیوز پنجاب عائشہ حمید نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے ضلع میں انسدادی اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں،ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری آرکائیوز نے انسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل چیکنگ کا حکم دیا اور کہا کہ مسنگ ایریاز کو ہر صورت کور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شکایات کے حل کے لئے زیروٹالرنس پالیسی ہے۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز تسلسل سے منعقد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کو بھی ڈینگی سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر سے آگاہی کا سبق باربار دہرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی اور مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں کیونکہ رواں ایام ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے حساس نوعیت کے ہیں لہذا کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题