ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا گھارو شہر کا دورہ ،جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے گھارو شہر کا دورہ کرکے پی پی پی ایم پی اے جام اویس بجار خان جوکھیو کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے سی سی بلاک روڈز سمیت دیگر جاری اسکیموں کا جائزہ لیا – اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گھارو عبدالغفور ھیجب ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر متعلقہ افسران و انجنیئرز بھی موجود تھے – ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و انجنیئرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھارو شہر میں جاری سی سی بلاک روڈز سمیت تمام جاری اسکیموں کو مزید تیز کرکے معیاری کام کرنے کے ساتھ ساتھ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے – انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سست رفتاری، غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی -اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گھارو عبدالغفور ھیجب جاکھرو سمیت دیگر افسران و انجنیئرز نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی –

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes