گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کی چار دیواری کی دیواریں مویشیوں کے باڑے بن گئیں

Published on September 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

cows pics hnd
ہارون آباد(یواین پی)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کی چار دیواری کی دیواریں مویشیوں کے باڑے بن گئیں ،لوگوں نے گرلز کالج کی دیواروں کے ساتھ مویشی باندھنے شروع کر دئیے ،مویشیوں کی غلاظت وغیرہ سے بد بو دار بھبھوکے اٹھتے ہیں طالبات کو تعلیمی مراحل اور آنے جانے میں شدید پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈگری کالج کی دیواروں کے ساتھ مویشی باندھنے کے عمل کو روک کر طالبات کو شدید پریشانی سے بچانا ضروری ہو گیا ہے گرلز ڈگری کالج ہارون آباد تحصیل ہارون آباد کی ہزاروں طالبات کے لیے تعلیم کا ذریعہ ہے جس میں دور دراز چکوک اور شہر کی طالبات علم حاصل کرتی ہیں اس کالج کی چار دیواری کے ساتھ بڑی تعداد میں مویشی باندھے جارہے ہیں اور مویشیوں کی غلاظت سے بد بو پھیلی رہتی ہے طالبات کے کالج کی دیواروں کے ساتھ بڑی تعداد میں مویشی باندھے جارہے ہیں اور مویشیوں کی غلاظت سے بد بوپھیلی رہتی ہے اور طالبات کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت تکلیف دہ عمل بن گیا ہے بد بوسے طالبات پریشانی اور اذیت کا شکار ہوتی ہیں طالبات کا اپنے کالج آناجانا بھی ان کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ طالبات شمسہ علی ،صائمہ ،راشدہ ،انیسہ ،سعدیہ ،سحرش ،صوبیہ ،فوزیہ ،طاہرہ ،انیلہ شہزادی و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کی چار دیواری کے ساتھ مویشی باندھنے پر پابندی لگا کر طالبات کو اس پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题