پرائمری سکول سیکنڈشفٹ کے درجنوں طلباء اور اساتذہ سکول نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے خوار

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)گورنمنٹ پرائمری سکول سیکنڈشفٹ کے درجنوں طلباء اور اساتذہ سکول نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے خوار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ سی او ایجوکیشن چوہدری ملک منظور نے مورخہ16ستمبر2021گورنمنٹ پرائمری بوائے سکول جھلارسندر سنگھ کوڈ 35430389تحصیل وضلع شیخوپورہ انصاف آفٹر نون کے تحت مذکورہ سکول کو سیکنڈشفٹ میں پر موٹ کیا تھا سیکنڈشفٹ میں تین اساتذہ اور ایک سیکورٹی گارڈ تعینات کیا گیا جبکہ35سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں لیکن عرصہ سات ماہ گذرنے کے باوجود سکول کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے تینوں اساتذہ اور سیکورٹی گارڈکو تنخواہیں نہیں مل سکیں جس کی وجہ سے اساتذہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ زیر تعلیم طلباء پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،سکول کونسل کے ممبران،معزز ین علاقہ اور چئیرمین رانا صغیر احمد نے ڈی سی شیخوپورہ،سی او ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سکول کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرکے تعینات اساتذہ اور گارڈ کی سابق تمام تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ زیر تعلیم طلباء کی پڑھائی کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题