ہارون آباد میں چوروں کا راج ،ایک ہی رات میں چوروں کاچھکا

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

thief
چھ کاروباری مقامات و دوکانات کے تالے توڑ کراور چھتیں پھاڑ لاکھوں روپے نقدی اور سامان چوری کر کے فرار
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں چوروں کا راج ،ایک ہی رات میں چوروں کاچھکا ،چھ کاروباری مقامات و دوکانات کے تالے توڑ کراور چھتیں پھاڑ لاکھوں روپے نقدی اور سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔انجمن تاجران کے وفد نے ایس ایچ او سے ملاقات کر کے اپنااحتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وارداتوں پر اپنی تشویش ظاہر کرکے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔ہارون آباد میں گزشتہ شب چوروں کا راج رہااور پولیس حسب عادت سوئی رہی ،چوروں نے شہر کے مختلف مقامات ضیاء شہید روڈ ،قائد اعظم روڈ ،مین بازار وغیرہ سے چھ مختلف کاروبار ی مراکز اور دوکانات کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز ،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لاکھوں روپے چوری کر لیا اور اطمینان سے فرار ہوگئے چند روز قبل بھی ڈاکوؤں نے سرعام ایک میڈیکل سٹور لوٹ لیا تھا جس پر میڈیکل سٹورز کمیٹی نے احتجاج بھی کیا تھا ،گزشتہ شب چوروں کے اس کامیاب چھکا پروگرام پر مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے صدر چوہدری محمد شریف ظفر ،جنرل سیکرٹری الحاج اختر علی خلجی ،ملک محمد ریاض خلجی ،چوہدری محمد حنیف ،حاجی محمد شفیع ،حاجی نذیر احمد مغل ،سلطان محمود مغل،حاجی فاروق مغل سمیت دیگر وفد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد اکرام شاہ سے ملاقات کی اور ان وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا دریں اثناء شہریوں نے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کی کارکردگی کو ناقص اور غیر معیاری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ہی رات میں چوروں کا چھکا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پولیس نجانے کس مرض کی دوا ہے اور اس غفلت پر سخت ایکشن لے کر خواب غفلت کے مرتکب اہلکاروں سے ہارون آباد کو نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy