پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ پر حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

022
کراچی:(یو این پی) پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ پر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد دبئی میں آصف علی زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو، قائم علی شاہ، فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے دیگر اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ ،اعجاز دھرماں اور گیان چند نے حکومتی بجٹ کو اعداد و شمار میں تبدیلیاں قرار دیتے ہوئے اسے عوام کے خلاف سازش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ 70 فیصد ٹیکس ادا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کر دیا، وفاقی حکومت نے سندھ میں بڑے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بجٹ میں کوئی حصہ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں اضافے سے ملازمین کی زندگیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس بجٹ سے موجودہ حکومت نے مراعات یافتہ طبقے اور اشرافیہ کو تحفظ فراہم کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes