گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 69.31 فیصد اضافہ

Published on November 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں اکتوبر 2022 کے دوران 69.31 فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم 4.5 ارب روپے رہا تھا تاہم اکتوبر کے دوران گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 7.6 ارب روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح اکتوبر 2021 کے مقابلہ میں اکتوبر 2022 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 3.1 ارب روپے یعنی 69 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes