اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کاجائزہ

Published on November 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے سٹینڈ کے مختلف حصوں میں گئے اور پولیوٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے اور اندراجات کے عمل کو چیک کیا۔انہوں نے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں کے اندر جا کر والدین سے ان کے ہمراہ پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت اور بچوں کی انگلیوں پر تصدیقی نشانات چیک کرکے تسلی کی جبکہ موقع پر بعض بچوں کو خود بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس مرض کا یکسر خاتمہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes