ڈگری کالج عبدالحکیم میںبی ایس کی کلاسز شروع کروانے کی ہرممکن کوشش کروں گا ؛سردار احمد یار ہراج

Published on March 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

عبدالحکیم( یواین پی)ڈگری کالج عبدالحکیم میںبی ایس کی کلاسز شروع کروانے کی ہرممکن کوشش کروں گا،بہت دیر بعد عبدالحکیم میں خوبصورت پروگرام دیکھنے کو ملا ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار سردار احمد یار ہراج (چیئر مین پرائم منسٹرانسپیکشن کمیشن پاکستان)نے گورنمنٹ بوائزڈگری کالج عبدالحکیم میں منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے دوران خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کےلئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں تعلیم و تربیت کے ساتھ سپورٹس کی سرگرمیاں طلباءکو صحت مند بناتی ہیں ،انہوں نے کھیلوں کے پروگرام کو خوب سراہا اور سال میں دوبار منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا یہ انٹرنیشنل معیار کا پروگرام ہے جو پاکستان میں کافی تاخیر سے شروع کیا جا رہا ہے پاکستان میںوسائل محدود ہیںتاہم وہ بوائز کالج عبدالحکیم کو فیز 1میں رکھتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عبدالحکیم کے مکینوں کو یہ سہولت فوری دی جائے شہر کو ڈرینج سکیم دیئے جانے کے بعدکالج کے نزدیک اس جوہڑ کو جلد ختم کردیا جائے گا جبکہ سڑکوں کا ٹینڈر ہوچکا ہے کالج و دیگر روڈ کی تعمیر بھی بہت جلد کردی جائے گی،قبل ازاں ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر قاضی خالد نے خطاب کرتے ہوئے کالج ہٰذا کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی انہوں نے پرنسپل کالج ہٰذا پروفیسر جہانگیر طورو کی خدمات کو بھی سراہا کہ انہوں نے انتہائی کم وقت میں بہت بہترانداز میں کالج کونصابی و غیر نصابی لحاظ سے اپ ٹو ڈیٹ کردیا ہے،تقریب سے پروفیسرحمیرا نعیم(سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج کچا کھوہ)،پروفیسرعارف حبیب،پروفیسرشریف الرحمن نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پروفیسر عیش محمد ،پروفیسر سید امتیاز حسین گیلانی،پروفیسر اللہ دتہ ہراج،پروفیسر طاہر اقبال،پروفیسر حافظ محمدطفیل،مہر غلام شبیر سرگانہ،مہر ظہورتھراج،ایس ایچ او شوکت سنپال،چودھری دلشاداحمد،سید عتیق مہتاب،عبدالرﺅف عاقب ،آصف نکیانہ ،زبیر احمد ظہیر و دیگر نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر جہانگیر طورو نے اظہار تشکر کیا اورمہمانوں کے ذریعہ کامیاب طلباء، کھلاڑیوں اور مہمانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy