ن لیگ حکومت کا آخری بجٹ غیر حقیقت پسندانہ تھا، شمشاد اختر

Published on August 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت کا آخری بجٹ غیر حقیقت پسندانہ تھا، بجٹ میں دئیے گئے اعدادوشمار اور اہداف تشویشناک ہیں، سماجی ترقی کی سو فیصد ذمہ داری صوبوں کو سونپی جائے۔نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے، تاہم اس کا تعلق سی پیک کا قرض اتارنے سے ہرگز نہیں ہے۔ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو زیادہ وسائل مل رہے ہیں، لہذا سماجی ترقی کیلئے سو فیصد ذمہ داری بھی صوبوں کو ہی سونپی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy