پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں سیف اللہ طاہر مغل

Published on January 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں۔ پنجاب کے حکمران بد نیت ہیں اس لئے آئندہ پانچ چھ ماہ میں بھی بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سات ماہ میں عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روز گاری کے سیلاب میں دھکیل دیا ہے۔اپنی کارگردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو اپنی شکست واضع نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کو مختلف حیلے بہانے کرکے ملتوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ با شعور عوام ملک میں تبدیلی لانے اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف ساتھ ہیں تحریک انصاف سے خوفزدہ سیاسی پارٹیاں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes