عمران خان اور پرویز الٰہی کے وژن کے مطابق معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرینگے چوہدری عرفان

Published on December 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)چیرمین شکایت ضلع اوکاڑہ چوہدری عرفان اور محمد عتیق اسلم رانا وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع اوکاڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی ،چوہدری مونس الٰہی، زبیر احمد خان چیئرمین وزیر اعلی کمپلینٹ سیل کے حکم اور وژن کے مطابق معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے تعلیمی اداروں کو منشیات کی وباء سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ہمیں نئی نسل کو منشیات کے اثرات سے ہر صورت محفوظ رکھنا ہے وائس چیرمین وزیر اعلی شکایت سیل رانا عتیق اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب اس حوالے سے سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کےمبینہ استعمال، خرید و فروخت پر پابندی اور سخت سزائیں دینے کے عمل کو یقینی بنائیں گے ۔ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کریں گے اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی قطعی طورپر ناقابل برداشت ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme