پتوکی محکمہ فوڈ اتھارٹی کی غفلت ،شہر بھر میں فاسٹ فوڈ کے نام پر موت بکنے لگی

Published on December 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


پتوکی(یواین پی ) پتوکی محکمہ فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہ پر شہر بھر میں شوارما ، برگر ، پلےٹر ، آلو چپس ، کے نام پر موت بکنے لگی ۔ دکانوں، سٹالوں پر ناقص کےچپ ، مائیو نیز ، تیل اور دیگر اشیاءکا استعما ل عروج پر ، حکام خا موش تماشائی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر او ر گردو نواح میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے سبب شوارما، برگر اور آلو چپس کے نام پر سٹالو ں اور دکانوں پر موت فروخت ہونے لگی ۔ ناقص حفظان صحت کے عین مخالف اشیاءتیل ، کیچپ ، مائیو نیز اور دیگر اشیاءکا استعمال عروج پر پہنچ گیا،شہری پیٹ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلاہونے لگے ۔ ملاوٹی اشیاءکی فروخت تھام کو روکنے والی فوڈ اتھارٹی خواب غفلت میں مشغول ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题