ہر تفتیش میں صرف اور صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائےفیصل گلزار

Published on May 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ہر تفتیش میں صرف اور صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی ناخوشگوار واقعہ پر فوری طور رسپانس کو یقینی بنایا جائے انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات کی روشنی میں ماہ مئی میں اشتہاری مجرمان و عدالتی مفرران کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جائیں۔شریف شہریوں کی عزت نفس کسی صورت مجروح نہیں ہوئی چائیے غیر قانونی حراست پر زیر وٹالرنس کی پالیسی ہے۔گشت کے نظا م کو مزید موثر اور مربوط بنایاجائے، سٹرکوں پر پولیس کی موجودگی نظر آئے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پید ا ہوپتنگ فروشی اور پتنگ بازی پرکسی بھی قسم کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کم سن بچی کے قاتل کی بروقت گرفتار ی اورکراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی دعازہرہ کی بازیابی پر سی آئی اے سمیت ایس ایچ او حویلی لکھا انسپکٹر شہبازعلی کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy