محکمہ خوراک نے فلور ملز کو کم سپلائی،نامکمل ریکارڈ اور دکانداروں کو مجموعی پر پانچ لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ

Published on December 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ خوراک نے فلور ملز کو کم سپلائی،نامکمل ریکارڈ اور دکانداروں کو مجموعی پر پانچ لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق دو فلور ملز کو مقررہ کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں آٹا کی سپلائی نہ دینے جبکہ 4 فلورملز کو نامکمل ریکارڈاورآٹا کی فروخت میں ہیرا پھیری پر ایک دکاندار کا لائسنس منسوخ اور دو کوبھاری جرمانے عائد کئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی ٹیمیں فلور ملز سے آٹا کے مقررہ کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں جبکہ نوٹیفائیڈ شاپس پر آٹے کی خریداروں کو فروخت کے عمل کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیموں نے باہو اور رائل فلور ملز کو کم سپلائی جبکہ بلال،کمال،پنجاب اور دمٹرفلورملز کو نامکمل ریکارڈ پر جرمانے کئے۔انہوں نے بتایا کہ آٹے کی ہوٹلز کو فروخت پر ایک دکان کا لائسنس منسوخ اور دو دکانداروں کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خریداروں کو آٹا کی فروخت میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes