تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

تربت (یواین پی) تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مارکرقتل کیا گیا۔ لاشوں کو لیویزنے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں، جو اندرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے براستہ تربت ایران اوریورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس دوران لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آ سکے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی شناخت کے عمل تک پہنچیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes