بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاردھرمیندرا8دسمبر کو اپنی 78 ویں سالگرہ منائیں گے

Published on December 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,084)      No Comments

\"4\"

ممبئی… بالی ووڈ کو بے شمار سُپر ہٹ فلمیں دینے والے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا8 دسمبر کو اپنی 78 ویں سالگرہ منائیں گے۔بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والے دھرمیندرا نے فلمی کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم\”دل بھی تیرا ہم بھی تیرے\” سے کیالیکن انہیں اصل شہرت پھول اور پتھر سے ملی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔دھرمندرا کی1975 میں امیتابھ کے ساتھ ریلیز ہونیوالی فلم شعلے بھی سپرڈوپر ہٹ ثابت ہوئی جس میں دھرمیندرنے اپنی بے مثال اداکاری جوہر دکھا کر لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔وہ اپنی ڈریم گرل اور شریک حیات ہما مالنی کے ساتھ بھی کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔ دھرمیندراکی مشہور فلموں میں آزاد ،دوست ،چچا بھتیجا ،راجا جانی ،نوکر بیوی کا،بغاوت ،دھرم ویر اور راج تلک شامل ہیں ۔انہوں نے دو شادیاں کیں، ان کے چھ بچوں میں سنی دیول ،بوبی دیول ،ایشا دیول ،آہنہ دیول ،اجیتا دیول اور وجیتا دیول شامل ہیں۔1991میں انھیں نیشنل فلم ایوارڈ ”گھائل“ میں بطور پروڈیو سر کام کرنے پر دیا گیاجب کہ 1997 میں فلم فیئر ایوارڈ ملاجو انھوں نے ادکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو سے وصول کیا۔2012میں دھرمیندرا کو بھارت کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈپدما بھوشن سے نوازا گیااور2004میں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر راجھستان سے بھارتی لوک سبھاکے رکن بھی منتخب ہوئے۔دھرمندرا نے اپنے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ فلم یملا پگلا دیوانہ میں کام کیا جس نے شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog