ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخارڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

Published on December 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ڈویژن کے اضلاع میں مختلف محکموں کی 16 سکیموں پرعملدرآمد کی منظوری دی ہے۔اس ضمن میں ڈی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیازکی ہدایت پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ نے کی۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کرانے والے محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔صدر اجلاس نے ترقیاتی سکیموں کے تکنیکی وفنی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے فیصل آبادمیں واسا پارکنگ یارڈ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں دو کالجز، کمالیہ اور گوجرہ میں میونسپل کمیٹی کی دو، دو سکیمیں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 9 سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے فورم سے منظور ہونے والی سکیموں پر فی الفور عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ اگر کسی جگہ کوئی انتظامی مسئلہ درپیش ہو تو فوری نوٹس میں لائیں۔انہوں نے شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题