پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے شیڈول کا اعلان

Published on December 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل لیگل الیکشن کمیشن شریف اللہ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن10 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 15 دسمبر تک نئی حلقہ بندیوں کا تعین کیاجائے گا جبکہ حلقہ بندیوں کی تشکیل دینے والی کمیٹی 16 دسمبر تا 6جنوری 2023ءتک حلقہ بندیوں کا ابتدائی عمل مکمل کریگی اور نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری 2023ءکو آویزاں کی جائے گی۔ووٹرز اپنے اپنے اضلاع میں کمیٹی کے پاس 9جنوری تا 23جنوری تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کر سکیں گے اور 3 فروری 2023ءتک کمیٹی اعتراضات پر اپیلیں سن کر ان کو دور کریگی اور 9 فروری 2023ءکو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا اور 12فروری 2023ءکو پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes