با اثر افراد نے غریب خاندان کا راستہ بند کر دیا انتظامیہ کا روائی کرنے سے گریزاں

Published on July 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

حبیب آباد ( محمدعرفان)با اثر افراد نے غریب خاندان کا راستہ بند کر دیا انتظامیہ کا روائی کرنے سے گریزاں چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نواحی گاؤں 1/1اے ایل کا رہائشی غلام رسول برسوں سے اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہے اور آمدورفت کے لیے اپنے گھر کے سامنے والاواحد راستہ استعمال کر رہے تھے لیکن چند ماہ پہلے گاؤں کے بااثر افراد عبدالغفار وغیرہ نے انکے پڑوس میں جگہ خرید لی اور آتے ہی غلام رسول کو دھمکانا شروع کر دیا اور برسوں سے آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والاراستہ اپنے طاقت کے نشے میں بند کر دیامنت سماجت کے بعد وہاں گلی بنانی روک دی اور دھمکیاں دی کہ اپنا بندوبست کر لو ورنہ ہم یہ راستہ مستقل بند کر دینگے غلام رسول اور اسکے اہلخانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بااثر افراد سے ہماری داد رسی فرمائی جائے ۔ 

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme