فرح خان جمعہ سے ”شالیمار تھیٹر“لاہور میں پرفارم کرینگی

Published on December 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

شہرت کیلئے شارٹ کٹ پسند نہیں شائقین کی پسند پر کام کرتی ہوں،فرح خان
لاہور(یو این پی)فرح خان اس جمعہ سے ”شالیمار تھیٹر“لاہور میں پرفارم کرینگی،تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ جمعہ 16دسمبر سے ’شالیمار تھیٹر“بندیا روڈ لاہورمیں نیا سٹیج ڈرامہ “سات سہیلیاں“پیش کیا جائے گا جس میں معروف ماڈل و اداکارہ فرح خان اسپیشل ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کرینگی ،ڈرامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر ملک اور پروڈیوسر ،علی طارق اور حسن طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں فرح خان کے ساتھ کومل خان،عامر سوہنا،رفاقت ناز ،عرفان شیوا،اسد مکھڑا،و دیگر فنکار شامل ہیں،فرح خان کا کہنا ہے ڈرامہ شائقین کی بھر پور فرمائش پر عرصہ دراز کے بعد لاہور میں نیو ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارمنس کرنے آرہی ہوںامید ہے سٹیج ڈرامہ “سات سہیلیاں“میں میری پرفارمنس کو شائقین مدتوں ےاد رکھے گے انہوں نے کہا کہ شہرت کیلئے فحاشی اور شارٹ کٹ پسند نہیں شائقین کی پسند پر کام کرتی ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题