اساس کفالت پروگرام کرپشن کی نظررٹیلروں نے ٹوکے تیز کر لئےسید ماجد علی شاہ

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

صواآصل (یو این پی ) کاہنہ الیکٹرونک میڈیا کے جنرل سیکرٹری سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح لاہورکے متعدد علاقوں میں اساس کفالت کے نام پر حکومت کی طرف سے دی جانے والی رقم14ہزار روپے کرپشن کی نظر ہورہی ہے افسوس کہ خواتین کو دی جانے والی رقم میں سے تین چار ہزار روپے کاٹے جا رہے ہیں جو کہ رٹیلر وں نے ٹاﺅٹ رکھے ہوئے ہیں جن کے ذریعے پہلے شناختی کارڈ اکٹھے کئے جاتے ہیں اور بعد میں ویب سائیڈ سے چیک کیا جاتا ہے کہ کن خواتین کے روپے آئے ہیں ان خواتین سے تین چار ہزار روپے 14ہزار روپے سے کٹوتی کی جاتی ہے اس مافیہ کے ساتھ مقامی پولیس اساس کفالت کے افسران اے سی صاحبان سمیت انکا سٹاف اور دیگر سہولت کار ہیں اس کرپشن کی بابت ملک بھر میں سپیشل برانچ سمیت متعدد ایجنسیوں نے رپورٹس بھی تیار کیں لیکن افسوس کہ اس کھلی کرپشن پر کوئی نوٹس نہیں ہو سکا یہ کرپشن پی ٹی آئی کی حکومت میں پروان چڑھی تھی لیکن افسوس کہ میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ٹاؤٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے نیب اور ایف آئی اے بھی خاموش تماشاہی ہیں اعلی عدلیہ بھی غریبوں کیلئے عدالتیں نہیں لگاتا غریب کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور با اثر مافیہ بے لگام ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes