پولیس ٹرینگ سکول فاروق آباد میں میری گولڈ پھولوں کی نمائش کا آغاز

Published on December 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی) پولیس ٹرینگ سکول فاروق آباد میں میری گولڈ پھولوں کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید اور پرنسیپل پولیس ٹرینگ سکول ایس ایس پی تنویر احمد طاہر نے خصوصی شرکت کی ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کی پولیس ٹرینگ سکول آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ایڈیشنل آئی جی رنگ برنگے قدرتی پھولوں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کے تربیتی انداز دیکھ کر خوب محضوظ ہوئے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا پولیس ٹرینگ سکول فاروق آباد کا شمار صوبہ پنجاب کے بہترین ٹرینگ سکولز میں ہوتا ہے جہاں پولیس جوانوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار کیا جاتا ہےگزشتہ برس کرونا وائرس کے سبب پولیس ٹرینگ سکول میں جوانوں کی تربیت عارضی طور پر روک دی گئی تھی جو کہ دوبارہ بحال کردی گئی ہے پنجاب پولیس کے نوجوان قوم کاقیمتی اثاثہ اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes