پیر سے جمعرات کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشیں ہونے کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

Rain
اسلام آباد (یواین پی ) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب، اسلام آباد، زیریں سندھ، اور کشمیر میں بیشترمقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم (شام / رات) اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی کے بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کی امید بھی ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی ، نصیر آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy