ماہرہ خان سے پہلے شاہ رُخ خان کیساتھ فلم ’رئیس‘ مجھے آفر ہوئی تھی، ایمان علی

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم ’رئیس‘ ماہرہ خان سے قبل اُنہیں آفر ہوئی تھی۔معروف میزبان عفت عمر کو دیے گئے اداکارہ ایمان علی کے انٹرویو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں ایمان علی بھارت سے آنے والی فلم آفر کا ذکر کر رہی ہیں۔عفت عمر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا ہے کہ مجھے بولی ووڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کردار آفر کر رہے ہیں، اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے اسکرپٹ بھیج دیں، لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا۔ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کیساتھ فلمایا گیا پسندیدہ سین کونسا ہے؟اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔ایمان علی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اسکرپٹ مانگنا اُن کا حق ہے۔اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھی اگر آپ کسی پروجیکٹ کے آفر ہونے کے بعد اسکرپٹ مانگیں تو لوگ بُرا مان جاتے ہیں، پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلمیں سب سے پہلے اِنہیں آفر کی جاتی ہیں مگر وہ صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتی ہیں جن کا اسکرپٹ اِنہیں پسند آ جائے۔ایمان علی کا کہنا ہے کہ میں ان اسکرپٹس پر کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آ جائیں، اگر مجھے کہانی پسند نہیں آتی تو وہ کردار ادا کرنا مجھے ملازمت کرنے جیسا لگتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题