پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے، رضوان

Published on December 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

غیر ملکی جو یہاں لیگ کھیلنے آتے ہیں کہیں گے کہ پی ایس ایل زیادہ مشکل لیگ ہے، کپتان ملتان سلطانز
کراچی(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے۔قومی کرکٹر اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے پوچھیں جو یہاں لیگ کھیلنے آتے ہیں کہیں گے کہ پی ایس ایل زیادہ مشکل لیگ ہے کیونکہ ہر ایک کا ریزرو کھلاڑی ڈک آؤٹ میں بیٹھا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثالیں دی جاتی ہیں، شروع میں کہا گیا تھا کہ پرجیکٹ کامیاب نہیں ہوگا لیکن ہماری لیگ اب برانڈ بن چکی ہے، کھلاڑی یہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا انعقاد اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy