ظل ہما ملک کا سرمایہ تھی جسے کھو کر بہت دکھ ہوا ہے۔ فنکاروں کے تاثرات یواین پی رپورٹ

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 825)      No Comments

112233ظل ہما کی اچانک وفات نے بہت بڑا دھچکا لگایاہے۔شاہدہ منی
ظل ہما کو دیکھ کر میڈم نورجہاں کی کمی کم محسوس ہوتی تھی۔شیرمیاندادخان
ظل ہما نے میڈم نورجہاں کی آوازکو زندہ رکھا ہواتھا اب ان کی جدائی بھی سہنی پڑے گی۔شبنم مجید
ظل ہما ایک لیجنڈ تھیں جن کا میوزک کی دنیا میں ایک مقام تھا۔اکرم راہی
لاہور( یو این پی)میڈم نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما جو گذشتہ ایک سال سے گردوں اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی۔ اور تین چار روز قبل ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں مقامی ہسپتال میں داخؒ کروایاگیاجہاں پر ڈاکٹرز نے انہیں وینٹیلیٹر پر ڈال دیا تھا جہاں پر وہ بیماری سے لڑتے لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ان کی ناگہانی وفات بارے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گلوکاروں نے کہاکہ ظل ہما ایک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس خاتون بھی تھیں ان کی باتوں سے میڈم نورجہاں کی جھلک نظر آتی تھی ان کی وفات نے میوزک حلقوں کو سوگوار کردیا ہے ۔گلوکارہ شاہد منی نے کہاکہ صبح اٹھتے ہی جب مجھے یہ خبر سننے کو ملی تومجھے ایک دھچکا لگا مجھے تو اعتبار نہیں آرہاتھامگر ٹی وی چینل پرخبر چلی تو آنس چھلک پڑے اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین۔قوال وگلوکار شیرمیاندادخان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ظل ہما کو دیکھ کر میڈ م نورجہاں کی کمی کم محسوس ہوتی تھی۔گلوکارہ شبنم مجیدنے کہاکہ ظل ہمانے میڈم نورجہاں کی آواز کو زندہ رکھا ہوا تھا اب کی جدائی بھی سہنی پڑے گی ۔گلوکارہ حوریہ خان نے کہاکہ ظل ہما ملک کا سرمایہ تھیں جسے کھو کر بہت دکھ ہوا ہے۔اللہ ان کی مغفرت کرے آمین۔گلوکار مظہر راہی نے کہاکہ ظل ہما اچھی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی طبیعت کی مالک بھی تھیں ہر ایک کے ساتھ اچھے حسن سلوک سے پیش آنا ان کا وطیرہ تھاان کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے۔گلوکار شوکت علی نے کہاکہ ظل ہما نورجہاں کی پرچھائیں تھی جوہم سے دور ہوگئی ہے ان کی موت ایک ناگہانی دھچکا ہے جو برسوں ان کی یاد دلاتا رہے گا۔گلوکارافی جان نے کہاکہ ظل ہما نے میڈم نورجہاں جیسا مقام تو نہیں پایاتھا مگر ان کا نام روشن کردیاتھا ان کی وفات ایک بہت بڑا خلا ہے جو کم ہی پورا ہوگا۔گلوکار اکرم راہی نے کہاکہ ظل ہما ایک لیجنڈ تھیں جن کا میوزک کی دنیا میں ایک مقام تھا اللہ انہیں جنت کا بہترین مقام عطا کرے اور ان کی مغفرت فرمائے آمین۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes