حکومت کی جا نب سے ا ارب 75کروڑ روپے کی سبسڈی کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچا نا میرا فرض عین ہے سید گلزار حسین شاہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

index
جھنگ ( یواین پی ) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں حکومت پاکستان کی جا نب سے ا ارب 75کروڑ روپے کی سبسڈی کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچا نا میرا فرض عین ہے ان خیالات کااظہار ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز اسلام آ باد سید گلزار حسین شاہ نے جھنگ میں میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس فرض کی ادا ئیگی کیلئے دن رات کو شاں ہوں انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری سوچ کا تعلق ہے کہ اگر میری تعنیاتی کے دوران میرا کوئی اہلکار خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کسی کو تاہی میں پکڑا گیا تو میں اُسے کبھی بھی معاف نہیں کروں گا لہذا میرے تمام اہلکاروں کو چاہیے کہ حکومت پا کستان کی جانب سے سبسڈی ملی ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے تاکہ غریب عوام ان ثمرات سے فیض یاب ہو سکے انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج میں بائیس اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے جبکہ ہم نے از خود 1300اشیاء پر پانچ سے پندرہ فیصد تک رعایت دی ہے انہوں نے کہا کہ جس یوٹیلٹی سٹور میں ایک کروڑ روپے کے سامان کی گنجائش تھی وہاں پر تقریبا 5کروڑ روپے کی اشیائے خوردنوش کا سامان پہنچا دیا گیا ہے تاکہ راشن کے دوران کسی سامان کی کمی واقع نہ ہو مذید انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کی شفافیت کو چیک کرنے کیلئے تمام یو ٹیلٹی سٹورز پر خود بھی چھاپے ماروں گا اور دیگر ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں اس کے علاوہ کسی بھی صارف کو کوئی شکایت ہو تو وہ مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کر سکتا ہے مذید انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام یوٹیلٹی سٹوروں کی اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اس موقعہ پر انہوں نے ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز جھنگ سید شاہد حسین بخاری کی فرض شناسی اور ایمانداری کو دوسروں کیلئے مثل راہ قرار دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy