حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں منظور

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔ 82 اراکین نے بل کی حمایت کی۔واضح رہے کہ 15 دسمبر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہوا تھا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بل انیس دسمبر کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا ایک الگ اجلاس بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بتایا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں کا معاملہ احسن طریقے سے طے کرلیا گیا ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اس حوالے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی میں پانچویں رکن پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ ہوں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو ناشتے پر مدعو کیا تھا جس میں حکومت کے اہم اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں سے ناشتے کی میز پر اہم امور پر مشاورت کی تھی، جس کے بعد وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم پاکستان، عوامی مسلم لیگ کے رہنما شریک ہوئے جبکہ تحریک انصاف، جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ سے کسی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل، فاٹا اصلاحات بل اور مردم شماری پر اپوزیشن کےتحفظات پر بات چیت کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes