پاکستان کا معروف قوال گھرانہ 20سال بعد ایک ہوگیا

Published on December 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(ڈاکٹر بی اے خرم )پاکستان کا معروف قوال گھرانہ 20سال بعد اکٹھا ہوگیا۔ استار راحت فتح علی خان قوال اور استاد شیر میانداد خان قوال کی 20 سال بعد تاریخی ملاقات ہوئی۔استاد شیر میانداد قوال نے استاد راحت فتح علی خان قوال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔راحت فتح علی خان نے شیر میانداد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ استاد شیر میانداد نے استاد راحت فتح علی خان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور آج کے بعد رابطے قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔استاد راحت فتح علی خان نے شیر میانداد قوال کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ شیر میانداد قوال نے کہا کہ میری اپنے بھائی راحت فتح علی خان سے 20سال کے لمبے عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے۔ہم اپنے اپنے کام میں اتنے مصروف ہوگئے تھے کہ ملاقات ہی نہیں ہوتی تھی آج دل خوش ہوگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog