مقبوضہ ریاست پراین آئی اے کا دائرہ کار غیر آئینی ہے ،سید علی گیلانی

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments


سرینگر(یو این پی ) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ریاست اور ریاست کی باہرکی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے متعلق خدشات ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی جانب سے ریاست کے جیلوں میں قیدیوں کو خوف وہراس اور تنگ طلب کیا جارہا ہے۔ اگرچہ این آئی اے کا دائرہ کارجموں کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لیکن یہاں کی حکومت اور انتظامیہ آزادی پسند قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ یہاں کے آزادی پسند عوام کو بدترین انتقام گیری کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے این آئی اے اب یہاں ہر گھر کو نشانہ بنانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے مفرور عسکریت کا بہانہ بنا کر اب یہاں کے سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں بھی اذیتیں پہنچائی جارہی سے جس وجہ سے ان کے لواحقین کو ان کی سلامتی سے حوالے سے خدشات پیدا گئے ہیں۔کٹھوعہ جیل میں بند کشمیری قیدیوں کے ساتھ روا رکھے گئے جارحانہ سلوک کے تحت وہاں کی متعصب جیل انتظامیہ کشمیری سیاسی قیدیوں کو اخلاقی مجرموں کے لیے کھانا تیار کرنے کے لیے مجبور بنارہی ہے اور ان کو جیلوں کے اندر اور باہر کی صفائی،قیدیوں کے لیے کھاناتیار کرنے وغیرہ جیسے کاموں کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔قیدیوں کی ملاقات کے لیے آئے ان کے والدین کو انہیں کپڑا وغیرہ اندر لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے۔ آزادی پسند رہنما نے کہا کہ جموں کشمیر میں لاقانونیت عروج پر ہے اور یہاں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme