نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی

Published on December 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

کراچی(یواین پی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان پر آج صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ایئر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کر کے آج علی الصباح دبئی پہنچا۔ نیوزی لینڈ ٹیم اور آفیشلز دبئی سے امارات ایئر لائن سے کراچی پہنچے، پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10:28 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题