’’کوئین‘‘ کے دوسرے مرحلے کی عکسبندی کی منتظرہوں ۔کنگنا رناوت

Published on February 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

\"1\"
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’کوئین‘‘ کے دوسرے مرحلے کی عکسبندی کی منتظر ہیں۔ کنگنا رناوت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’کوئین‘‘ کے پہلے مرحلے کی عکسبندی مکمل ہو چکی ہیں فلم کے دوسرے مرحلے، جو کہ اختتامی ہو گا ،کی عکسبندی کی وہ منتظر ہیں اور ان میں اس حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہیں فلم کا سکرپٹ بے حد پسند آیا ہے۔ اس لئے انہیں فلم کے اختتامی مرحلے کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم میں ان کا کردار ایک سیدھی سادی لڑکی کا ہے جیسے اس کا منگیتر دھوکہ دے کر چلا جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات وکاس بہل نے دی ہیں۔ فلم 7 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题