تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ری، ممبران کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے ملک نثار احمد

Published on December 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

لاہور(یواین پی) ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ایجنڈا کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں سرپرست اعلی و سابق صدر سٹی ملک نثار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر ملک نثار احمد کھوکھر نے کہا کہ سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ہم ممبران کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ شجاع فروکہ انسپکٹر حسنین حیدر نے شرکت کی ممبران نے مطالبہ کیا کہ وہ سکنی گھروں میں ہوسٹل کی تعمیر رکوانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ملک نثار کھوکھر کی ہدایات پر انتظامیہ کمیٹی نے ہوسٹل مالکان کو ایک ماہ کی مہلت دیں سوسائٹی کی مین انٹری پر ناجائز تجاوزات کے حوالے سے ٹاؤن ہال والوں کو کافی مرتبہ شکایات درج کرائی ہیں ممبران ملک نثار کھوکھر کی قیادت میں انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں ایڈمن آفیسر ملک نذیر احمد نے محکمہ کوآپریٹو کے افسران اور ممبران سوسائٹی کاشکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme