فاروق آباد میں چوروں نے مزدورکو بھی نہ بخشا نامعلوم چور دیہاڑی دار مزدور کی موٹر سائیکل لے اُڑے

Published on December 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی)فاروق آباد میں چوروں نے مزدورکو بھی نہ بخشا نامعلوم چور دیہاڑی دار مزدور کی موٹر سائیکل لے اُڑے مزدور موٹر سائیکل جانے کے غم سے بستر مرگ پر جا پڑا بچے فاقہ کشی پر مجبور ڈی پی او شیخوپورہ نوٹس لیں محلہ رسول پورہ شرقی کا رہائشی اعجاز درزی بچوں کی روزی روٹی کمانے کے لئے اسی موٹر سائیکل پر کارخانے جاتا اور یہی موٹر سائیکل اسکے روزگار کمانے کا واحد آسراء تھی مزدور کے مطابق پائی پائی جوڑ کر بمشکل موٹر سائیکل خریدی جس سے وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا موٹر سائیکل چوری ہونے سے مزدور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہے اور اہل ِ خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔تھانہ سٹی پولیس نے شہری اعجاز کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme