مجھے کمانڈو ہیروئن کے طور پر متعارف کرانے کا سہرا شمیم آراء کے سر ہے ‘ بابرہ شریف

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

لاہور(یواین پی)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ مجھے کمانڈو ہیروئن کے طور پر متعارف کرانے کا سہرا شمیم آراء کے سر ہے ،فلم انڈسٹری سے مکمل کنارا کشی اختیار کر چکی ہوں اس لئے واپسی کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بہت سے ہدایتکاروں کیساتھ کام کیا ہے ، میری کامیابی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہے لیکن اگر میں شمیم آراء کا خصوصی تذکرہ نہ کروں تو یہ نا انصافی ہو گی ۔ میں اپنی کامیابی میں ان کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی ۔ بابرہ شریف نے کہا کہ یہ خبریں سراسر بے بنیاد ہیں کہ میرا فلم انڈسٹری میں واپسی کا کوئی ارادہ ہے ، اس سے مکمل کنارا کشی اختیار کر لی ہے اور اپنے فیصلے پر کاربند ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes