عمران خان پارلیمنٹ میں بیٹھ کرپاکستان کی تعمیروترقی کیلئے اپناسنجیدہ کرداراداکریں کامران مائیکل

Published on May 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

Kamran
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ دھاندلی کیخلاف کپتان عمران خان کی دھرناسیاست دھونس کی آئینہ دار ہے۔وہ پرتشدداحتجاجی سیاست سے منتخب حکومت کوبلیک میل یامرعوب نہیں کرسکتے۔وہ اپنے سیاسی مقاصدکیلئے پی ٹی آئی کے کارکنان کواستعمال کررہے ہیں،ان کے دھرنوں سے جمہوریت ڈرنے والی نہیں۔عمران خان دھاندلی کی گردان چھوڑدیں اورپارلیمنٹ میں بیٹھ کرپاکستان کی تعمیروترقی کیلئے اپناسنجیدہ کرداراداکریں۔انہیں وزرات عظمیٰ کیلئے چارسال بعدہونیوالے عام انتخابات کا انتظارکرناہوگا ۔وہ مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے۔کامران مائیکل نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے حامی ارکان شورمچانے کی بجائے مہذب اندازسے اپنامدعابیان کیوں نہیں کرتے۔پی ٹی آئی والے جمہوریت پروارکرنے کی بجائے اپنی شکست فاش کے اسباب ومحرکات تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کوانتقام کانشانہ بنانے کیلئے سائیکل لیگ کی قیادت کاہاتھ تھام لیا ہے ۔سونامی اورسائیکل والے جمہوریت کیخلاف متحدہوکرپنجاب اسمبلی میں دھینگامشتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کاجان بوجھ کراوربار بارہاؤس بزنس کوبلڈوزکرنے کی کوشش کرنا اپنے ووٹرزکے اعتماد کامذاق اڑانے والی بات ہے۔ خیبرپختونخوامیں صوبائی حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد عمران خان کووفاقی حکومت پرتنقید اورجمہوریت کیخلاف پرتشدد تحریک شروع کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعورعوام سمیت دنیا کی مقتدرقوتوں نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو اپنے اپنے اندازمیں سراہا ہے مگرسونامی کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme