غیث ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا گیارہواں یوم تاسیس

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

لاہور(یواین پی) غیث ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے گیارہویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پاکستان میڈیا رایٹرز کلب کے وفد کو چیئرمین و صدر کی قیادت میں ٹرسٹ کے ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا۔ ٹرسٹ کی جھگی پروجیکٹ، چولستان میں پانی کی فراہمی پروجیکٹ اور حالیہ بارشوں سے سندھ و بلوچستان میں تباہیوں کی مسیحائی میں غیث ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی خدمات پر محترم مسعود الرحمن بانی و جنرل سیکرٹری نے میڈیا بریفننگ دی۔چیرمین پی ایم ڈی سی افتخار خان نے ٹرسٹ کی فلڈ ریلیف کو سراہا۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے یہ دنیا قائم ہے۔ ندیم نظر۔کسی کو تو آگے بڑھ کر تھامنا ہوگا ۔ عقیل انجم اعوان۔انسانیت کی خدمت سے سر شار غیث ویلفئیر فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ توقیر کھرل۔ میزبان ٹرسٹ محترم مسعود الرحمن بانی و جنرل سیکرٹری ، محترم عثمان ، غیاث الدین اور دیگر اراکین نے پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کو اعزازی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ وفد شامل پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین و صدر افتخار خان ، ندیم نظر صاحب ، عقیل انجم اعوان صاحب ، طاہر درانی صاحب ، توقیر ساجد کھرل، اکرم فوجی صاحب ، امداد الہیٰ صاحب، فضل عباس صاحب، ڈاکٹر امانت علی اسجد، نبیلہ اکبر، عثمان علی معاویہ اور ینگ فوٹو جرنلسٹ محمد عمار خان نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes