انچارج سٹی ٹرمینل فیصل آباد عاصم الیاس کا سٹینڈ کا دورہ

Published on February 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کا دورہ کرکے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں /ویگنوں میں مسافروں وڈرائیورزکے کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیٹ ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے دوران چیکنگ موقع پر بعض مسافروں کو اپنی نگرانی میں ویکسین بھی لگوائی اور فکسڈ پوائنٹ پر مسافروں وعملہ کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کی چیکنگ اور ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے سٹینڈ کی حدود میں قائم ٹک شاپ پر دکانداروں وخریداروں کو بھی ویکسین لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے پرزوراپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں۔انہوں نے مسافروں کی 70 فیصد گنجائش کے مطابق سٹینگ انتظامات اور فیس ماسک بھی چیک کئے اور کہا کہ کورونا کی خطرناک لہر سے بچاؤ کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes