پاکستان عوامی تحریک نے تحریک قصاص کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

2
لاہور (یو این پی) پاکستان عوامی تحریک نے تحریک قصاص کے شیڈول کااعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بیس سے تیس اگست تک لاہور، پشاور، حیدرآباد، گجرات سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور مارچ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ”قصاص و سا لمیت پاکستان تحریک“ کے سلسلے میں 20 اگست سے 30 اگست تک10 روزہ احتجاجی مظاہروں‘ دھرنوں‘ جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ احتجاجی شیڈول کے مطابق 20اگست کو لاہور، پشاور، حیدرآباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، سبی، کوہاٹ، ڈیرہ مراد جمالی،مانسہرہ، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 77 شہروں میں احتجاج و دھرنے ہونگے21اگست کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاو¿ الدین، گجرات سمیت 21 شہروں میں احتجاجی دھرنے ہونگے۔ 25اگست کو ڈی جی خان، لیہ، راجن پور، مظفر گڑھ سمیت 11 شہروں میں احتجاج ہو گا۔ 27اگست کو بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر، رحیم یار خان سمیت 11 شہروں میں احتجاج ہو گا۔ 28 اگست کو راولپنڈی، کوئٹہ، کراچی، جہلم ،چکوال ،اٹک ،ہری پور سمیت 20 شہروں میں احتجاجی مارچ و دھرنے ہونگے۔قصاص و سا لمیت پاکستان تحریک کے دوسرے احتجاجی فیز کا اعلان ڈاکٹر طاہر القادری 30 اگست کو اسلام اباد کے احتجاج میں کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题