یوریا کھاد کے من مانے ریٹ مقرر کسان مہنگے داموں کھاد خریدنے پر مجبور

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) یوریا کھاد کے من مانے ریٹ مقرر کسان مہنگے داموں کھاد خریدنے پر مجبور ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ فاروق آباد میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ عروج پر جا پہنچا کھاد ڈیلر کسانوں کا معاشی استحصال کرنے میں مصروف یوریا کھاد سرکاری نرخ 2160/-روپے ہیں۔جبکہ بلیک میں 3000/-روپے میں فروخت کی جا رہی ہے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ کئی ڈیلرز کے گودام یوریا کھاد سے بھرے پڑے ہیں لیکن مارکیٹ سے یوریا کھاد غائب کر دی گئی ہے یوریا کھاد کی بڑھتی ہوئی بلیک مارکیٹنگ پر ضلعی انتظامیہ بھی خاموش ہے ملک پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کسان کھاد ڈیلروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes