وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرشناختی کارڈ ہی قومی صحت کارڈ قرار

Published on December 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے شنا ختی کارڈکو ہی ہر شہری کاقومی صحت کارڈقرار دیدیا ہے لہٰذاجو لوگ کسی بھی وجہ سے قومی صحت کارڈ کی سہولیات سے مستفید نہیں ہو پا رہے یا انہیں اس ضمن میں کسی مشکل یا رکاوٹ کا سامنا ہے وہ حکومت کے ٹال فری نمبر0800-09009 پر رابطہ کرسکتا ہے۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ شہری قومی صحت کارڈ کے بارے میں اپنی اہلیت جاننے کیلئے 8500 پر ایس ایم ایس کریں جس پر انہیں فوری جواب موصول ہوجا ئے گا اور وہ اس پر اپنی بیماری لا علاج معالجہ مفت کرواسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں اب تک لاکھوں لوگ قومی صحت کارڈ کی مفت طبی سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ متعلقہ سرکاری، نجی و پرائیویٹ رجسٹرڈ ہسپتالوں میں اب بھی دن رات علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا ہر خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا اہل ہے جبکہ مفت صحت سہولیات حاصل کرنے کیلئے نادرا میں متعلقہ شہری کا اپناو اہل خانہ کا ریکارڈاپ ڈیٹ ہونا بھی ضروری ہے تاکہ انہیں مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے پیر سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبرز 042-99333604 اور 99333605 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes