قانون شکنی پر فوری قابو پانے کے لئے ایک سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال

Published on December 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈی پی او اوکاڑہ کے نیوائیر نائٹ پر قانون پر عملداری کے لئے سخت اقدامات 635 پولیس آفیسرز اور اہلکار،12 ڈولفن سکواڈ،8 ایلیٹ ٹیمیں اور 38 موبائل گاڑیاں سیکورٹی ڈیوٹی دیں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) فرقان بلال نے ہفتہ کو نیوائیر نائٹ کے موقع پر بلڑبازی، خواتین کے ساتھ بدتمیزی، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت ہر قسم کی قانون شکنی پر فوری قابو پانے کے لئے ایک سیکورٹی پلان کے تحت سخت قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او فرقان بلال نے بتایا کہ نیوائیر نائٹ میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، کسی جگہ پر بھی ہوائی فائرنگ، موٹرسائیکل کی ون ویلنگ، سائلنسر نکال کر موٹرسائیکل چلانے،خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور ہلڑبازی کے حوالے سے زیر وٹالرینس پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کسی جگہ پر معمولی سی قانون شکنی پر قانونی کاروائی نہ کرنے والے پولیس والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes