اوکاڑہ طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کی آمد

Published on December 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

آر پی او ساہیوال کی زیر قیادت پولیس لائنز اوکاڑہ میں اجلاس ، ڈی پی او اوکاڑہ اور پولیس افسران و اہلکاروں کی شرکت
اوکاڑہ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز )اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیااجلاس کا مقصد پولیس ملازمین کے درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھا ہے آر پی او ساہیوال نے ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئےتفتیشی افسران کو مقدمات کو فوری میرٹ پر حل کرنے کا حکم دیا جو پولیس آفیسر و اہلکار کام نہیں کرے گے انکی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیںپولیس کو اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور پولیس گشت موثر بنائیں سائلین کے مسائل کے حل کیلئے تمام تھانوں میں اقدامات کئے جائیں خواتین اور بچوں کیساتھ بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے آر پی او ساہیوال نے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد دو لاکھ روپے انعام سے نوازا آر پی او ساہیوال کا کہنا ہے کسی پولیس جوان کو کوئی بھی مسلہ درپیش ہو تو اس کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes