صحتمند بچے ہی مضبوط و توانا معاشرے کی بنیادی اکائی ہیں رائے ظفر عباس بھٹی

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

Toba
ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی )ڈسٹرکٹ آفیسر( کوارڈینیشن ) رائے ظفر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ پولیوکے مکمل سدباب اور خاتمہ کیلئے14اپریل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے کیونکہ صحتمند بچے ہی مضبوط و توانا معاشرے کی بنیادی اکائی ہیں۔ انسداد پولیو مہم کا بنیادی مقصد ہی نہ صرف اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے بلکہ عوام میں مہم کی اہمیت و افادیت سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرکے مستقل بنیادوں پر اس مرض کا قلع قمع کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈی او سی رائے ظفر عباس بھٹی نے ضلع بھر میں آئندہ سوموار سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم بارے پیشرفت ،انتظامات و اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او(ہیلتھ)ڈاکٹر اعجاز حیدر خان،ڈی ایم او آصف علی ڈوگر،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد حسین سمیت دیگر ضلعی محکموں کے انتظامی افسران،علماء کرام،سول سوسائٹی کے نمائندوں و دیگر نے شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر خان نے اجلاس کو انسدادپولیو مہم کی تیاریوں،اقدامات و انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی او سی رائے ظفر عباس بھٹی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اب تک کیئے جانیوالے اقدامات و حاصل کردہ نتائج کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت و دیگر اداروں کے متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلیئے ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کریں۔انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ والدین کیساتھ سفر کرنیوالے بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کیلئے ٹرانسپورٹ اڈوں پر انتظامات چوبیس گھنٹے فعال ہوں اور کوئی بس،ویگن پولیو ٹیموں سے کلیئرنس کے بغیر اڈوں سے نہ روانہ ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题