ذوالفقارعلی بھٹوکا 95 واں یوم پیدائش ”آج“ منایا جارہا ہے

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی
لاہور (یواین پی) پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکا 95 واں یوم پیدائش آج(جمعرات کو) منایا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سرشاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے۔ برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیرئیرکا آغاز کیا۔سکندرمرزاکی کابینہ کارکن رہنے کے بعد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیراطلاعات، وزیرصعنت اوروزیرخارجہ رہے۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی۔انہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا،پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ممکن بنایا۔ذوالفقارعلی بھٹو نے سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیا۔1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال پرضیا الحق نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا، انہیں ستمبر 1977 میں نواب محمد احمدخان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔1978 میں ہائیکورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹوکوسزائے موت کا حکم دیا جسے سپریم کورٹ نے برقراررکھا۔ 4 اپریل 1978 کو انہیں روالپنڈی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes