فاروق آباد ، بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

Published on January 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری بجلی کی طویل دورانیے کی بندش سے مشینیں خاموش مزدور فاقہ کشی پر مجبور فاروق آباد شہراور گردونواح میں بجلی اور سوئی گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ نہ تھم سکا روز بروز بڑھتی ہوئی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مشینیں خاموش مزدور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں جبکہ سوئی گیس کی عدم فراہمی کے سبب خواتین امور خانہ داری نمٹانے سے قاصر ہیں فاروق آباد میں روز بروز بڑتی ہوئی بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے متعلق شہریوں کا کہنا تھا موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی موجودہ حکومت نے سوئی گیس کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب لوگوں پر مسلط کر دیا ہے گیس معطلی کے باعث عوام کھانے سے پریشان ہیں جبکہ بجلی بندش سے کاروبار ی زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے حکومت پاکستان بل کی مد میں غریب عوام سے ماہانہ اربوں روپے بٹور رہی ہے مگر بجلی گیس فراہم نہیں کررہی وزیر اعظم شہباز شریف اس گھمبیر صورتحال پر توجہ دیں اور عوام کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题