چینی صدر کا سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس

Published on August 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

02
بیجنگ(یو این پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین  سے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس  کیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے پاکستان ہم منصب سے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندان کے ساتھ ہم اظہار افسوس کرتے  ہیں ،ہمیں ان کے ساتھ گہری ہمدردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کوئٹہ میں ہونیوالی اس دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔چینی صدر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور تحفط کے لیے کی جانے والی اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy