کویت میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم آزادی کے موقعہ پر ہلالی پرچم کشائی

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,457)      No Comments

pakistan flag
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم آزادی کے موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان کی عمارت کا ہلالی پرچم کشائی کی گئی قائم مقام سفیر حسن وزیر نے پاکستانی پرچم سربلند کیا اورقومی ترانہ بجایا گیا اس کے بعد قائد اعظم ہال میں تقریب کا تلاوت قرآن حکیم سے آغاز ہوا جس کی سعادت حافظ عامر نے حاصل کی اس کے بعد قائم مقام سفیر حسن وزیر نے صدرمملکت کا پیغام انگلش میں پڑھ کرسنایا جبکہ ویلفیئر کمیونٹی سیکرٹری نورالدین خان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کا پیغام اردو میں پڑھ کرسنایا ۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں کو 68ویں یوم آزادی کے پُرمسرت اورمبارک دن کے موقع پر مبارک باددیتاہوں یہ دن ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی اس علیحدہ وطن کے لئے جرات مندانہ جدوجہد کی یاد دلاتاہے اپنا وطن جہاں وہ اپنی زندگیاں باوقار اندازمیں مذہبی اورثقافتی اقدار کے مطابق گذاریں ۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ قائداعظم نے ہمیں جمہوری ،جمہوری اعتدال پسنداورترقی پسند پاکستان کا ایسا تصوردیا جہاں قانون کی حکمرانی ہو اورتمام شہریوں کومساوی حقوق حاصل ہونے کی ضمانت دی گئی ہو،افسوس کہ ہماری مختصر اورشورش زدہ تاریخ میں ہم اس مثالی تصور کو پورا کرنے میں پیچھے رہ گئے لہذا اس دن کے موقع پرقائد کے پاکستان کی تعمیر کا عزم کریں ۔انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے کے لئے ہمیں جہالت اورتاریکی کی قوتوں سے اپنے ملک کو لازمی طورپر محفوظ رکھنا ہوگا ۔آپریشن ضرب عضب اسی سمت میں ایک قدم ہے اوریہ قدم بڑی احتیاط اورسوچ بچار کے بعد اس وقت اٹھایا گیا جب دیگر ہرآپشن ختم ہوگیا شمالی وزیرستان دہشت گردی اورانتہاپسندی کی تربیت گاہ بن چکاتھا آپریشن ضرب عضب شمالی وزیرستان میں صرف ریاست کی عملداری کی بحالی کی مہم نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے لہذا تمام محب وطن پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ ہماری بہادرمسلح افواج کی پشت پرکھڑے ہوں کیونکہ قائداعظم کے پاکستان کوزندہ اوسلامت رکھنے کے لئے برسرپیکارہیں انہوں نے کہاکہ یہ شکوک وشہبات اورالجھنیں پیداکرنے کا وقت نہیں ہمارابہت کچھ داؤ پرلگا ہواہے غیرمتزلزل عزم اورپاکستانی قوم میں مکمل اتحاد ہی وقت کی اہم ضرور ت ہے ۔تقریب کے آخر حصہ میں یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا ۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی آخرمیں حافظ شکیل احمد نے پاکستان کویت کی سا لمیت ،شمالی وزیرستان میں ضرب عضب میں شہید اورغازیوں کے علاوہ کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题