لاہور ۔۔۔ لندن سے بھی زیادہ ٹھنڈا ہو گیا

Published on January 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور کا موسم لندن سے بھی زیادہ سرد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دارالحکومت لاہور ان دنوں قلفی جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہے، شہر میں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کا درجہ حرارت دنیا کے سرد ترین شہروں میں شمار ہونے والے لندن کے درجہ حرارت کے مقابلے میں بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔لاہور کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جبکہ برطانوی دارالحکومت کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے ملک کے کئی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ادھر کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 10سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مری میں منفی ایک، فیصل آباد اور ملتان میں 3، کراچی اور حیدرآباد میں 15، سکھر میں 5اور مٹھی میں 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔قلات منفی 7 اور سبی میں چار ریکارڈ کیا گیا، پشاور 7، دیر میں منفی 4، اور ایبٹ آباد میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گلگت میں 3 اور ہنزہ میں منفی 8سینٹی گریڈ رہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme